متحدہ عرب امارات کامریخ کےلیےپہلاخلائی مشن روانہ

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2020 | Last Updated: 10 months ago

مریخ پرموسم کےبدلتےاندازکاجائزہ لےگا

متحدہ عرب امارات کامریخ کےلیے پہلا خلائی مشن جاپان سے روانہ ہوگیا ہے۔خلائی مشن کا مقصدمریخ پر بدلتےموسم کےانداز کا جائزہ لینا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق خلائی مشن کا نام ال امل ہے جس کا عربی زبان میں مطلب امید کے ہیں۔ خلائی مشن ماضی میں خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ خلائی مشن ال امل میں کوئی خلا باز موجود نہیں ہے۔

خلائی جہاز پر تین آلات نصب ہیں جو مریخ پر موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے تصاویر لے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ کی موسمی صورتحال کا جائزہ لے کر زمین کے موسمی حالات کے بارےمیں آگاہی ملے گی۔

خلائی مدار میں اس وقت متحدہ عرب امارات کے 9 سیٹلائٹ موجود ہیں جبکہ مزید 8 سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube