Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانوی شاہی خاندان:ملکہ الزبتھ کی پوتی کی شادی

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر کیلئے بشکریہ برطانوی ویب سائٹ

 

ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی بیٹریس بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ 17 جولائی کو مختصر تقریب میں شوہر ایڈوارڈو اور شہزادی کی شادی سادگی سے ہوئی۔ ایڈوارڈو ماپیلی موزی نواب ہیں اور پراپرٹی ٹائیکون سمجھے جاتے ہیں۔

برطانوی شہزادی بیٹریس کی شادی 29 مئی کو سینٹ جیمز پیلس کے چینل رویال میں بے تھی، تاہم کرونا وائرس کی وبا کے باعث اسے موخر کردیا گیا۔ شادی کی نئی تاریخ کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا اور اس کی تصاویر بھی جاری نہیں کی گئیں۔

جمعہ کی تقریب رویال لاجز ونڈسر کے دا رویال چینل آف آل سینٹس میں منعقد ہوئی۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادی کی دادی 94 سالہ ملکہ الزبتھ اور دادا 99 سالہ پرنس فلپ بھی شریک ہوئے۔ وبا کی وجہ سے کئی ماہ بعد ان دونوں کی کسی تقریب میں یہ پہلی شرکت تھی۔

شاہی ترجمان نے بتایا کہ برطانوی وقت کے مطابق دن 11 بجے ہونے والی تقریب میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی اور اس میں تمام حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا گیا۔

برطانیہ میں 23 مارچ کو لاک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے شادی کی تقریبات پر پابندی لگادی گئی تھی۔ 4 جولائی کو اس پابندی میں نرمی کرتے ہوئے اجازت دی گئی تھی کہ تقریب میں 30 افراد شریک ہوسکتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شہزادی بیٹریس ملکہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو ان کی سابق اہلیہ سارہ فرگوسن کی بیٹی ہیں۔ دونوں خاندان کئی سال سے ایک دوسرے سے واقف تھے۔ 31 سالہ بیٹریس کی 35 سالہ ایڈوارڈو سے جان پہچان 2018 میں اپنی چھوٹی بہن یوجین کی شادی کے موقع پر بڑھی اور اس کے بعد ملاقاتیں شروع ہوئیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں اٹلی کے دورے پر انھوں نے منگنی کی تھی۔

شہزادی بیٹریس تخت کے وارثوں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں۔ وہ شاہی خاندان کے رکن کے طور پر کام کرنے کے بجائے ایک کمپیوٹر کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں۔ شادی کے ساتھ وہ سوتیلی ماں بن گئی ہیں، کیونکہ ان کے شوہر کا سابقہ منگیتر سے ایک بیٹا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube