Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کروناوائرس: وباء کی دوسری لہر سے غربت میں اضافے کاخدشہ

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

آئی ايم ايف کی سربراہ کا کہنا ہے کہ عالمی معيشت کو درپيش چيلنجز ختم نہيں ہوئے، کرونا وباء کی دوسری لہر سے غربت ميں اضافہ ہوسکتا ہے، بدتر صورتحال سے بچنے کیلئے امدادی پيکيج کو ناگزير قرار دے ديا۔

عالمی معيشت کی بحالی اب بھی خطرے ميں ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے دنيا کو ایک بار پھر خبردار کرديا۔

آئی ایم ایف کی مينجنگ ڈائريکٹر کرسٹلينا جارجيوا کے مطابق اگرچہ عالمی معيشت آہستہ آہستہ مضبوط ہونا شروع ہوگئی ہے ليکن اسے اب بھی مسلسل چيلنجوں کا سامنا ہے، وبا کی دوسری لہر مزيد رکاوٹيں کھڑی کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروباروں کی مدد نہ کی گئی تو ديوالیہ پن ميں 3 گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب ميں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل ايک پيغام ميں کرسٹلينا جارجيوا نے کہا کہ جی 20 ممالک نے بدتر صورتحال سے بچنے کیلئے 11 کھرب ڈالر کا امدادی پيکيج ديا، اسے ناصرف برقرار رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ اس ميں اضافہ بھی کيا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے غربت اور عدم مساوات ميں اضافہ متوقع ہے ليکن پالیسی سازوں کو دنيا کو بہتر، مستحکم اور مساوی بنانے کیلئے ايک موقع موجود ہے، پائيدار اور مشترکہ بحالی کیلئے پاليسيوں ميں تيزی سے تبديلی اور مزيد اقدامات کرنے ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube