Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

بل گیٹس اور اوباما سمیت معروف شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

نشکریہ اے اہف پی

امریکا میں معروف ترین شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیئے گئے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے وابستہ تھے۔

خبر رساں ایجنسی ہیوسٹن ٹریبیون کے مطابق ہیک کیے جانے والے اکاؤنٹس ہولڈرز میں بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس، سابق صدر اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات شامل ہیں، جن کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف ہوا۔

امریکی تحقیقاتی اداروں کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ یہ ہیکنگ الیکٹرونک کرنسی بٹ کوائن کے سلسلے میں جعل سازی کے لیے کی گئی ہے۔

ٹوئٹ کا عکس

رپورٹ کے مطابق امریکا کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ایسی ٹوئٹ کی گئیں جس میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ دگنی کردی جائے گی۔

صرف اہم شخصیات ہی نہیں، بلکہ مختلف کمپنیز جیسے اوبر اور ایپل کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کی گئیں۔ جیسے دیگر اہم شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے۔ ان میں وارن بفیٹ ریپر کانیئے ویسٹ اور نیویارک کے سابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹ کا عکس

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شیئر دو اعشاریہ تین فیصد گرادیئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube