Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات کا پہلا مریخ مشن ملتوی

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
UAE, SPACE MISSION, MARS,

فوٹو : گلف نیوز

متحدہ عرب امارات نے مریخ کی جانب روانہ کئے جانیوالے اپنے پہلے تحقیقاتی مشن کو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا، اب یہ مشن جمعہ 17 جولائی کو روانہ کیا جائے گا۔

محمد بن راشد اسپیس سینٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پہلا مریض مشن جاپان کی ایک لانچ سائٹ سے روانہ کیا جانا تھا، تاہم تنے گشیما آئی لینڈ پر موسم خراب ہونے کی وجہ سے مشن کو اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہیں کیا جاسکتا۔

امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق مریخ کی جانب بھیجے جانے والے اس تحقیقاتی مشن کے حوالے سے محمد بن راشد اسپیس سینٹر اور مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت انسان پائلٹ کے بغیر ایک خلائی مشن، جسے ‘ہوپ’ کا نام دیا گیا ہے، مریخ کے ماحول کا جائزہ لینے کیلئے روانہ کیا جانا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ہوپ نامی یہ خلائی گاڑی تقریباً کار کے حجم کی ہے، یہ گاڑی جنوری اور مارچ 2021ء کے درمیان مریخ پر پہنچے گی۔

اگر یہ مشن کامیاب ہوجاتا ہے تو متحدہ عرب امارات پہلا عرب ملک ہوگا جو کسی دوسرے سیارے تک رسائی حاصل کرسکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube