Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

یورپی ملک آرمینیا کا آذربائیجان پر حملہ، 5فوجی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: گیٹی امیجز

يورپی ملک آرمينيا نے مسلم ملک آذربائيجان پر حملہ کر ديا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرحدی جھڑپوں کے بعد يورپی ملک آرمينيا نے آذربائيجان کے علاقے طووز پر حملہ کيا جس میں کئی فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی ميں آرمينيا کے فوجی بھی مارے گئے۔

جھڑپوں کے دوران دونوں جانب کئی فوجی شديد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشويشناک بتائی جاتی ہے۔ آذربائيجان کا کہنا ہے کہ آرمينيا نے اس کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اقوام متحدہ نے صورتحال پر شديد تشويش کا اظہار کيا ہے۔ سيکريٹری جنرل انتونيو گوئتريس کے ترجمان نے فريقين سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر کشيدگی ختم کرنے کے اقدامات کريں۔ امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بھی امن برقرار رکھنے کی اپيل کی ہے۔

پاکستان نے آرمينائی فوج کے حملے کی شديد مذمت کرتے ہوئے آذربائيجان کے متاثرہ خاندانوں سے تعزيت کا اظہار کيا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائيجان کی علاقائی سالميت اور خود مختاری کی حمايت کرتا ہے۔

ترکی نے بھی آرمينيا کے حملے کی مذمت اور اسے ناقابلِ قبول قرار ديا ہے۔ ترک وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ انقرہ اس معاملے پر آذربائيجان کے ساتھ کھڑا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube