ایسے طلبہ کو اپنے پاس انرول کریں گے
شکاگو کی یونی ورسٹی ایس ویسٹ کے وائس چانسلر نے نئی پالیسی سے متاثر غیر ملکی بلخصوص پاکستانی طلبا کو پیش کش کی ہے کہ وہ اپنے کریڈٹس ان کی یونیورسٹی میں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔
امریکا میں موجود نمائند خصوصی یاسر فیروز سے خصوصی گفتگو میں پاکستانی نژاد امریکی اور شکاگو کی ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر وصی اللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام احتیاطی انتظامات کے ساتھ نہ صرف ان کی یونیورسٹی آن کیمپس کلاسز شروع کررہی ہے، بلکہ ایسے طلبہ خصوصا وہ پاکستانی جن پر وطن واپس جانے کا خطرہ ہے وہ اپنے کریڈٹس ان کی یونیورسٹی میں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔
گفتگو میں ڈاکٹر وصی کا مزید کہنا تھا کہ جن طلبہ کی یونیورسٹیز آن کیمپس تعلیم نہیں دے رہیں، انہیں ہم اپنے پاس انرول کریں گے۔ طلبہ ہماری یونیورسٹی میں اپنے کریڈٹس باآسانی ٹرانسفر کروائیں۔ پاکستان سے آنے والے طلبہ بھی پریشان نہ ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی ا کریڈٹ اور امریکا میں مسلمانوں کی پہلی یونیورسٹی ہے۔ جن طلبہ کو یہاں رہنے میں مشکل ہورہی ہے، ان کی آسانی کیلئے فیصلہ کیا ہے۔