Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

ایرانی سفیر کا عزیر بلوچ کے معاملے پر بیان جاری

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی اور امن کو ترجیح دی ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

گرفتار مجرم عزیر بلوچ سے متعلق وضاحتی بیان میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ یران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

عزیر بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات، رپورٹ عدالت میں جمع

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو زیادہ تر تیسری قوتوں کی بدنیتی پر مبنی کوششوں کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔

عزیربلوچ، نثارمورائی اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹیز جاری

محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں ہمیشہ اعادہ کیا گیا کہ ایران دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں اور کسی بھی سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو طور پر تیار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube