Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا، برازیل اور بھارت میں سوا لاکھ نئے کرونا کیسز

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

برازیل میں ایک دن کے دوران 1187 اموات رپورٹ

امريکا، برازيل اور بھارت کرونا وائرس کی شدید لپيٹ ميں ہيں، برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران 1187 افراد ہلاک ہوگئے، ایک روز کے دوران امريکا ميں 61 ہزار، برازيل ميں 41 ہزار اور بھارت ميں 25 ہزار سے زائد نئے کيسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا، برازیل اور بھارت میں صورتحال کسی طور کنٹرول میں نہیں آرہی۔ امريکا ميں کيسز کی تعداد 31 لاکھ 59 ہزار کے لگ بھگ ہے، 24 گھنٹوں ميں سب سے زيادہ 61 ہزار 848 نئے کيسز سامنے آئے ہيں، ايک لاکھ 34 ہزار 862 افراد جان گنواچکے ہيں۔

برازيل ميں 17 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کرونا کے مريض بن چکے ہيں، 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار نئے کيسز اور 1187 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، مجموعی اموات 68 ہزار سے زائد ہوگئیں۔

بھارت میں بھی کرونا کيسز 7 لاکھ 69 ہزار سے اوپر جاچکے ہيں، گزشتہ روز 25 ہزار 571 نئے کيسز رپورٹ ہوئے، اموات کی تعداد 31 ہزار 140 ہوچکی ہے۔

آسٹريليا ميں کرونا کے متاثرين ميں اضافہ کے بعد ميلبورن ميں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہوگیا، شہریوں کو 6 ہفتوں کیلئے غير ضروری طور پر گھروں سے نکلنے کی ممانعت کردی گئی۔

نيوزی لينڈ ميں آئسوليشن سينٹر اور قرنطينہ سينٹر پر پوليس تعينات کردی گئی ہے، يہ فيصلہ اُس وقت کيا گيا جب ايک قرنطينہ سينٹر سے مريض نکل کر قريبی مارکيٹ تک سير کرنے چلا گيا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube