Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لندن میں کرین لوگوں پر گر گئی

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لندن کے وسطی علاقے میں کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک، جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن میں فلیٹوں کی تعمیر کے دوران 20 میٹر اونچی کرین گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حادثے میں دیگر 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 65 فٹ اونچی کرین مشرقی لندن کے علاقے میں زیر تعمیر فلیٹوں اور نزدیکی گھروں پر گری۔ کرین گرنے سے 2 گھروں کے ٹیرس اور چھت کو نقصان پہنچا۔

واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا، باقی 4 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube