Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

برکینافاسو: شدت پسندوں کے حملے، میئر سمیت درجنوں افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی علاقوں میں دہشتگرد حملے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں ایک قافلے پر حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں میں پسنا کے میئر سلیمان زابرے اور فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی پریس کے مطابق دہشتگردوں نے پیر کو گوروم گوروم نامی شہر  سے 50 کلومیٹر دور پیٹا بولی دیہات پر بھی حملہ کیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مالی کی سرحد کے قریب شمالی علاقوں میں 2018ء سے متواتر حملے ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو کے 13علاقوں میں گزشتہ سال سے  ہنگامی حالت نافذ ہے، ملک بھر میں 2015ء سے حملوں کے باعث 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube