Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا میں 2 طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا گئے

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

امریکی ریاست ایڈاہو میں 2 طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک، جب کہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو میں 2 طیارے فضاء میں آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے، جب کہ دیگر 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔

کوٹینائی کاؤنٹی ،ایڈواہوکے عہدیدار ریان ہیگنز کا کہنا ہے کہ حادثہ شہر کوئیر ڈالین کی جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کرجھیل میں گر کر ڈوب گئے ہیں۔ حادثے کا شکار طیاروں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ 3 دیگر لاپتا افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا سبب تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے، تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ترجمان فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیاروں میں سے ایک سیسنا 206 طیارہ تھا۔ فیڈرل ایوی ایشن اینڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تحقیقات کرنے والی ٹیم کے مطابق ایک طیارے میں والد اپنے 3 بچوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ ہلاک والد اور تینوں بچوں جن کی عمریں 11، اور 16-16 سال ہے، شناخت کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ جسے 58 سالہ نیل کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔

دوسرے طیارے کے مسافروں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube