Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

جاپان میں سیلاب کے باعث 15 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

جاپان کے جنوبی جزیرے کیشو میں بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سیلاب کے بعد ایک نرسنگ ہوم میں محصور چودہ افراد سمیت لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ حکام نے دو لاکھ سے زائد افراد کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے دس ہزار فوجیوں کو امدادی کارروائیوں کیلئے روانہ کردیا ہے۔

دوسری جانب اتوار کی رات تک تیز بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر وزیر اعظم شنزو آبے نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ چوکس رہنے پر زور دیا۔

سیلاب میں دو صوبے کماموٹو اور کاگوشیما سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کماموٹو کے گورنر کباشیما نے صحافیوں کو بتایا کہ نرسنگ ہوم میں متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سیلاب کی فوٹیج میں ڈوبے ہوئے پل، مکانات اور گاڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اتنی تیز اور زیادہ بارش پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube