Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

کرونا سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ایک بھارتی صنعت کار نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے 60 گرام وزنی (6 لاکھ روپے سے زائد کا) سونے کا ماسک بنوالیا۔

فرانسیسی خبر رساں اینجنسی اے ایف پی کے مطابق پونا سے تعلق رکھنے والے شنکر نامی 49 سالہ صنعتکار نے 4 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 6 لاکھ 70 ہزار) مالیت کا ماسک بنوایا ہے جس کی تیاری میں کاریگروں کو 8 روز لگے۔

شنکر کا کہنا تھا کہ اس ماسک میں باریک سوراخ بھی رکھے گئے ہیں تاکہ سانس لینے میں کوئی دقت نہ ہو۔ بھارتی صنعتکار کے مطابق وہ یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ماسک کرونا انفیکشن سے بچاؤ کیلئے کارگر ثابت ہوگا یا نہیں لیکن وہ دیگر احتیاطی تدابیر پر بھی عمل پیرا ہیں۔

شنکر نے کہا کہ وہ جب بھی گھر سے باہر نکلتے تو سونے کے زیورات شوق سے پہنتے ہیں، جن کا مجموعی وزن ایک کلو گرام ہے اور ان میں ہار، کنگن اور دائیں ہاتھ کی ہر انگلی میں انگوٹھی شامل ہیں۔

بھارتی شہری نے بتایا کہ انہیں سونے کے ماسک کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے ایک میڈیا رپورٹ میں ایک شخص کو چاندی کا ماسک پہنے دیکھا۔

شنکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ انہیں سونے کے ماسک میں دیکھ کر خاصے مرعوب ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube