Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکا: ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2020 | Last Updated: 1 month ago

امریکا میں تربیتی مشق کے دوران جدید جنگی طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعہ میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایف 16 سی ایم لڑاکا فیلکن طیارہ تربیتی مشق کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی، جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ رن وے کا ایک بڑا حصہ طیارے سے نکتے شعلے کی زد میں ہے، جب کہ آگ بجھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

حکام نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔ تاہم تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں صرف ایک ہی پائلٹ ہی موجود تھا۔ طیارہ گرکر تباہ ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔

ایف 16 طیارے نے ایر شا فضائی بیس سے پرواز بھری تھی۔ طیارے کو حادثہ رات گئے 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا ایف 16 طیارہ 20 ویں فائٹر ونگ کے زیر استعمال تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں یہ امریکی فضائیہ کا 5 واں جنگی طیارہ تباہ ہوا ہے۔

تباہ ہونے والے ایف 16 سی ایم طیارہ کا تعلق امریکا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں ہوتا ہے، جو ایف 16 فائٹنگ فیلکن کا جدید ورژن ہے، جب کہ یہ بلاک 52/50 کی سیریز سے تعلق رکھتا ہے، جسے سال 1990 میں خریدا گیا۔

ایف 16 طیارہ دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مہارت سے تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اس طیارے کو وائلڈ ویل بھی کہا جاتا ہے۔

طیارے میں نصب حارم میزائل زمین میں لگے گراؤنڈ بیس ریڈار سسٹم کو تلاش کرکے تباہ کرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube