Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر:بھارت نے25ہزار بھارتیوں کومقبوضہ کشمیرکا ڈومیسائل دیدیا

SAMAA | - Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Jun 28, 2020 | Last Updated: 5 days ago

بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے ذریعے بڑی تعداد میں بھارت کے دیگر شہروں سے 25 ہزار لوگوں کو مقبوضہ علاقے میں لا کر نئے ڈومیسائل قانون کا اطلاق شروع کر دیا ہے۔

بھارت نے اسرائیل کی طرز پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی ہیت، آبادی کا تناسب تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے نئے ڈومیسائل قانون کا اطلاق شروع کر دیا۔

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل اجراء کا آغاز سرکاری افسران سے کیا ہے۔ بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر نوین چوہدری کو مقبوضہ کشمیر کا پہلا ڈومیسائل جاری کیا گیا ہے۔ سرکاری آفیسر کا تعلق ریاست بہار سے ہے، نوین چوہدری کو 24 جون کو ضلع جموں کے گاؤں گاندھی نگر کے پتے پر ڈومیسائل اجراء کیا گیا۔

دوسری طرف پاکستان نے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دینے کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آبادی کا تناسب تبدیل کر کے بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے، بھارت پر تمام غیر قانونی ڈومیسائل منسوخ کرنے کے لیے زور ڈالا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube