Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

موسم سرما میں کرونا کی دوسری لہر آئے گی، طبی ماہرین

SAMAA | - Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

 طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں موسم سرما کے دوران کرونا وباء نئے سرے سے پھیلنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر حکومت کو مہلک وائرس کی دوسری لہر کے ’حقیقی خطرے‘ سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی۔

دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق تازہ ترین انتباہ برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونیوالے ایک کھلے خط میں جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آنے والے موسم سرما میں کرونا کی وباء دوبارہ سر اٹھائے گی جو اس کی دوسری لہر کا سبب بنے گی۔

طبی ماہرین کی جانب سے انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم بورس جانسن نے کئی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، جس میں دو میٹر کی سماجی دوری کو ’ایک میٹر پلس‘ کرنے جبکہ 4 جولائی سے پب، ریستوران، ہوٹلوں اور سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت شامل ہے۔

برطانیہ میں بدھ کو کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ہوگئی جبکہ 43 ہزار کے قریب افراد اس مہلک وباء سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube