Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لڑکی آن لائن کلاسز لینے چھت پر چڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2020 | Last Updated: 5 months ago

بھارت میں ایک طالبہ لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز لینے کیلئے گھر کی چھت پر چڑھ گئی اور وہاں بیٹھ کر کلاس اٹینڈ کی۔

بھارتی میڈیا سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی ریاست کیریلا میں نمیتا نامی طالبہ کرونا وائرس کے دوران آن لائن کلاس کی خاطر بہتر انٹرنیٹ سگنلز کے لیے گھر کی چھت پر چڑھ گئی۔

نمیتا انگریزی میں بیچلرز کر رہی ہے اور وہ پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے جنہیں آن لائن کلاسز کے دوران انٹرنیٹ کے سگنلز کی وجہ سے دشواری کا سامنا تھا۔

گھر کے کمرے میں فون کے ڈیٹا سگنلز بے حد خراب آنے کی وجہ سے وہ گھر کی چھت پر چڑھ گئیں تاکہ بنا کسی دشواری کے وہ آرام سے آن لائن کلاسز لے سکے۔

سوشل میڈیا پر نمیتا کی تصاویر خوب وائرل ہوئی جس کے بعد کمپنی کے ٹیکنیکل اسٹاف نے نمیتا سے رابطہ کیا اور ان کے گھر آئے اور انٹرنیٹ کے سگنل کا مسئلہ بھی حل کردیا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube