Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

برطانوی اماموں کا مساجد بند رکھنے کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

برطانوی حکومت نے مساجد کو ‘‘انفرادی عبادت’’ کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی تاہم مسلم رہنماؤں نے مساجد کو مزید بند رکھنے کا مطالبہ کردیا۔

عرب نیوز کے مطابق مسلم اماموں نے گرجا گھروں، مساجد اور یہودیوں کے عبادت خانوں کو کھولنے کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد میں عبادت ہمیشہ جماعت میں ہوتی ہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا عبادت گاہوں پر پابندیاں نرم کرنے کا اعلان منگل کو متوقع ہے۔ عبادت گاہوں میں عبادات جون 15 سے شروع کی جاسکیں گی جبکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات جولائی 4 تک معطل رہیں گی۔

برطانیہ میں مساجد اور اماموں کے ایڈوائزری بورڈ (میناب) کے چیئرمین امام قاری عاصم نے کہا ہے کہ عبادت خانے مجمعے کیلئے کھولنے سے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، مساجد کو تب تک نہ کھولا جائے جب تک ایسا کرنا محفوظ نہ ہو اور وہاں باجماعت نمازیں ادا کی جاسکییں۔

ان کا کہنا ہے کہ مساجد اور دوسری عبادت گاہوں میں بنیادی فرق یہی ہے کہ مساجد میں اجتماعی عبادت ہوتی ہے، اکیلا شخص کہیں بھی انفرادی عبادت کر سکتا ہے۔

قاری عاصم نے مزید کہا کہ مساجد کو جون 15 سے کھولنے سے مساجد اور اماموں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں کیونکہ (مسلم) کمیونٹی پھر اجتماعی عبادت کرنے کی توقع رکھے گی۔

اس بارے میں برطانیہ کی مسلم کونسل (ایم سی بی) نے بھی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل ہارون خان کا کہنا ہے کہ مساجد میں بنیادی طور پر اجتماعی عبادت ہوتی ہے۔ اس وقت نئے ضوابط کے حوالے سے مساجد کے اماموں میں غیر یقینی کی صورتحال ہے۔

کونسل کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں ایک واضح منصوبہ دیں جس میں سب کی حفاظت کی یقین دہانی ہو۔

کمیونیٹیز کے سیکرٹری رابرٹ جنرک کا کہنا ہے کہ (عبادت گاہوں کا) ملک کی اجتماعی بہتری میں کردار صاف ظاہر ہے، کیونکہ وہ سکون، استحکام اور وقار کی جگہیں ہیں۔ اور ان کی ضرورت وبا کے اس غیر یقینی کے دور میں اور بھی زیادہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, BELGUIM, EUROPE, LOCKDOWN, BRITAIN, SWITZERLAND, NETHERLANDS, UK, MASAJID,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube