دنیا بھر میں چاند گرہن کے خوبصورت نظارے

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2020 | Last Updated: 11 months ago

گرہن کا دورانیہ 3گھنٹے18منٹ تھا

پاکستان سميت مختلف ممالک ميں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیان شب دنیا بھر میں دیکھا گیا۔ جس کا دورانيہ 3 گھنٹے 18 منٹ پر محيط تھا۔

پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر چھياليس منٹ پر ہوا۔ چاند گرہن رات 2 بج کر 4 منٹ تک جاری رہا۔ رواں ماہ یعنی 21 جون کو سورج گرہن کا نظارہ بھی کیا جا سکے گا۔

اس چاند کو اسٹرابری مون کا نام دیا گیا ہے، یہ چاند امریکی میں کاشت کاری کے مختصر موسم کی طرف اشارہ کرتا ہے، جہاں شمالی امریکا میں اسٹابری کی مختصر کاشت ہوتی ہے۔ کچھ افراد کی جانب سے اسے ہنی مون کا بھی نام دیا گیا ہے۔

رواں برس مجموعی طور پر 4 چاند گرہن، جب کہ 2 سورج گرہن ہوں گے۔ ان میں سے ایک چاند گرہن اس سال کے آغاز میں 10 جنوری کو ہوا تھا اور دوسرا 5 جون کو، جب کہ اس کے بعد 5 جولائی اور 30 نومبر کو بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

سال کا ایک سورج گرہن 21 جون کو ، جب کہ دوسرا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔

چاند گرہن کیا ہوتا ہے؟

زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے، جس کے بعد زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا۔

چاند کا زمین سے جتنی مسافت

کا راستہ ہے اُس سے 400 گنا زیادہ راستہ سورج اور چاند کے درمیان ہے اس

لیے زمین سے سورج گرہن واضح طور پر نہیں دیکھا جاتا اور یہ بھی ضروری نہیں

کہ سورج گرہن کو پوری دنیا میں دیکھا جاسکے۔

سائنسدان سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لیے دور دراز سے سفر طے کرکے گرہن زدہ خطے میں جاتے ہیں کیونکہ مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ چالیس 40 تک برقرار رہتا ہے، البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی بار دیکھا جا سکتا ہے۔

چاند گرہن کی اقسام

چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube