Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مسجد نبویﷺ ميں ڈھائی ماہ بعدنمازِ جمعہ اداکی جائےگی

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تياریاں مکمل

مسجد نبوی ﷺ ميں ڈھائی ماہ بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔مسجد کو5 روز قبل نمازيوں کے ليے کھولا گيا ہے۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں ميں ساڑھے تين ہزار سے زائد مساجد ميں نماز جمعہ کی تياریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔وبا کے پھيلاؤ کو روکنے کےليے 20 مارچ سے بند مسجد نبوی ﷺ سميت تمام مقامی مساجد ميں ڈھائی ماہ بعد باجماعت نماز جمعہ کو ادا کی جائے گی۔

سعودی وزارت مذہبی امورکےمطابق اس دوران ايس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرايا جائے گا۔ نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کرسکیں گے۔

مسجد نبوی ﷺ ميں اتوار8 شوال سے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ 5 وقت کی نمازيں ادا کی جارہی ہيں۔ نمازی مسجد ميں سماجی فاصلہ قائم رکھنے،جائے نماز ساتھ لانے اور چہروں کو ماسک سے ڈھانپے رکھنے کے پابند ہيں۔ مساجد کے داخلی دروازوں پر نمازيوں کا درجہ حرارت چيک کيا جارہا ہے اورمساجد کو مسلسل سينيٹائز بھی کيا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube