Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لندن:نسلی تعصب کےمظاہروں کی لہربرطانيہ تک پہنچ گئی

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 5 months ago

لندن:نسلی تعصب کےمظاہروں کی لہربرطانيہ تک پہنچ گئی

امریکا میں جاری نسلی تعصب کے مظاہروں کی لہربرطانيہ تک پہنچ گئی ہے۔ لندن ميں امريکی سياہ فاموں کے حق ميں مارچ ہوا۔پوليس نے 23 مظاہرين کو گرفتار کرليا۔

انگلينڈ ميں امريکا کے سياہ فاموں کے حق ميں مارچ ہوا۔ لندن کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرين ايک ساتھ آگئے اور بھرپور نعرے بازی کی۔ اس دوران پوليس افسران سے الجھنے پر 23 مظاہرين گرفتارکرليے گئے۔

لندن ميں امريکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرين اکٹھا ہوئے اور جارج فلوئيڈ کے مقدمے ميں انصاف کا مطالبہ کيا۔ امریکی سیاہ فام شخص پر پوليس افسر نے جان ليوا تشدد کيا تھا۔

اس سے قبل ہزاروں مظاہرين ٹريفلگراسکوئرپربھی جمع ہوئے۔ انھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے جن پرانگلينڈ مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہروں کے دوران کرونا وائرس کے باعث لگی پابندياں بھی نظر انداز کردی گئیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube