Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

سعودی فرماں روا کی مسجد نبویﷺ کھولنے کی منظوری

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago

خادمین حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے اجازت کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں اتوار سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، جب کہ سماجی فاصلوں سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں 31 مئی سے عام نمازیوں کے داخلے کی اجازت ہوگی، خادمین حرمین شریفین نے مسجد نبوی ﷺ عام نمازیوں کے لیے کھولنے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب سعودی عرب میں اب تک کل اموات 458 رپورٹ ہوئی ہیں، جب کہ اس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube