Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی صدر کےسوشل میڈیا کمپنيز سے متعلق ايگزيکٹو آرڈرپر دستخط

SAMAA | - Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ميڈيا کمپنيز سے متعلق ايگزيکٹو آرڈر پر دستخط کر ديے جس کے تحت سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کر دیا گیا۔

امريکی صدر نے اوول آفس ميں حکم نامے پر دستخط کے بعد کہا کہ سوشل میڈیا کی طاقت پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا بہت ضروری ہے۔ بڑی سوشل ميڈيا کارپوريشنز کو اب امريکيوں کو تنگ کرنے نہيں ديں گے اور سوشل ميڈيا کی اجارہ داری کو ختم کريں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑی سوشل ميڈيا کمپنيز غير جانبداری کی آڑ ميں کام کر رہی ہيں جو حقيقت کے برعکس ہے۔ آج کا ایگزیکٹو حکم نامہ اظہار آزادی کا تحفظ ہے۔

امريکی صدر نے کہا کہ حکم نامے کے تحت سوشل میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا چلانے والوں کے پاس بہت پیسہ ہے اس لیے ٹیکس کا پیسہ کسی سوشل میڈیا کمپنی کو جانے نہیں دیں گے۔ قانون سازی ہوئيی تو ٹويٹر اور فيس بک کے خلاف مقدمات درج ہوسکيں گے۔

ٹرمپ نے يہ آرڈر ٹويٹر کی جانب سے ان کی دو ٹويٹس کو گمراہ کن قرار دينے کے بعد جاری کيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube