Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

شہزادی کیٹ پر متعدد الفاظ کے استعمال پرپابندی

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Photo by: KGC-09/STAR MAX/IPx 2019 7/13/19 Catherine, Duchess of Cambridge, Meghan, Duchess of Sussex and Pippa Middleton at the Wimbledon Tennis Championships in London, England.

کہنے کو وہ برطانوی شاہی خاندان کی شہزادی ہیں مگر یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کچھ عام سے الفاظ استعمال کرنے کی مجاز نہیں، اور یہ حق ان سے شاہی خاندان کی بہو ہونے کی وجہ سے چھینا گیا ہے۔

برطانوی شاہی خاندان کی بہو شہزادی کیٹ مڈلٹن پر کچھ ایسے الفاظ بولنے پر پابندی ہے جو وہ عام بول چال میں ادا نہیں کرسکتیں۔

شہزادی کیلئے ممنوعہ قرار دیئے جانے والے الفاظ میں پوش، بارڈن، ٹوئلٹ،پرفیوم،پورشن، پیٹیو، ٹی، لاؤنج اور ڈیزرٹ شامل ہیں، جب کہ مم اینڈ ڈیڈ کے الفاظ کا استعمال بھی پابندی کے زمرے میں آتا ہے۔

شہزادی کیٹ ٹوائلٹ کا لفظ نہیں بولیں گی بلکہ اس کی جگہ لو یا لویٹری بولیں گی، اسی طرح وہ انگریزی لفظ پرفیوم کی جگہ سینٹ کا لفظ بولیں گی۔ کسی تقریب یا کھانے پر مدعو شہزادی میٹھے کیلئے ڈیزرٹ کا لفظ نہیں استعمال کریں گے، بلکہ اپنے میٹھے کے شوق کیلئے وہ پوڈنگ استعمال کریں گی۔

شاہی خاندان کا فرد بننے کے بعد لفظ لاؤنج بھی منع ہے، محل میں یوں تو کئی کمرے ہیں، جنہیں لاؤن یا لیونگ روم کہا جاتا ہے مگر شاہی محل میں کمروں کو ڈرائنگ روم یا سٹنگ روم کہنا ہوتا ہے۔ شاہی محل میں شہزادی ملکہ برطانیہ کو چائے پر مدعو نہیں کرسکتیں بلکہ وہ انہیں ڈنر یا سپر پر ہی مدعو کرنے کی مجاز ہیں۔

معافی کیلئے لفظ بارڈن کے استعمال پر بھی پابندی ہے، بلکہ اس کی جگہ سوری یا سوری واٹ استعمال کرنا ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پابندی میگھن مارکل پر بھی عائد تھی، تاہم شاہی محل چھوڑنے کے بعد وہ اس پابندی پر عمل کرتی ہیں یا نہیں یہ جاننے کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube