Thursday, January 28, 2021  | 13 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

لداخ تنازعہ:ٹرمپ کی چین اوربھارت کے مابین ثالثی کی پیشکش

SAMAA | - Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 8 months ago

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ کی سرحد پر کشیدگی پر تشویش ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔

دوسری جانب افغان مسئلہ پر ایک بار پھر امریکی صدر نے افواج واپس بلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا 19 سال سے افغانستان میں فوج کی بجائے پولیس کا کردار ادا کر رہا ہے، مگر اب بہت ہو چکا، وقت اگیا ہے کہ اپنی افواج کو گھر واپس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افواج کو واپس بلانے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ افغانستان میں 7 ہزار کے قریب جبکہ عراق میں 4 ہزار کے قریب امریکی فوجی موجود ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شام کی سرحد سے امریکی افواج ہٹانے کے باوجود وہاں سب ٹھیک ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube