Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

مودی کا بھارت صرف امیروں کیلئے ہے، بھارتی صحافی

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مودی کا لاک ڈاؤن غريبوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، بھارتی صحافی ہارتوش سنگھ بال نے تہلکہ خيز انکشافات کردیئے، کہا کہ گجرات ميں حالات انتہائی  نازک ہيں، سرکاری اسپتال بھرگئے، پرائيوٹ اسپتال مال کماتے رہے، لوگ وائرس سے نہيں خوراک کی کمی سے خوفزدہ ہيں، ثابت ہوگيا مودی کا ہندوستان صرف امیروں کیلئے ہے، چھوٹی کاسٹ اور اقلیتوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

بھارت ميں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 2 ماہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، اب تک ايک لاکھ 51 ہزار کرونا کيسز رپورٹ ہوچکے ہيں، 4 ہزار 300 سے زائد افراد مرچکے ہيں، صرف 64 روز ميں کيسز 100 سے ايک لاکھ تک پہنچ گئے۔

مودی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا، 60 فيصد کيسز 5 بڑے شہروں ممبئی، دہلی، احمد آباد، چنئی اور پونے سے ہيں، جہاں کرونا کے مريضوں کیلئے اسپتالوں ميں بستر کم پڑگئے ہيں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سب سے زيادہ متاثر ہے، پورے ملک کے 20 فيصد کيسز يہاں سے ريکارڈ ہوئے ہيں، بھارتی عوام حکومت پر اعتماد کھونے لگے ہيں۔

بھارتی سينئر صحافی ہارتوش سنگھ بال نے نيويارک ٹائمز ميں حقائق کھول کر رکھ دیئے ہيں، وہ لکھتے ہيں کہ مودی کی آبائی رياست گجرات ميں بھی حالات نازک ہيں، مئی کے وسط ميں ہی يہاں کے پبلک اسپتال بھرچکے تھے اور پرائيوٹ اسپتال بھاری فيسيں مانگ رہے تھے۔

انہوں نے ايک عدالتی ريمارکس کے حوالے سے لکھا ہے کہ مودی کا لاک ڈاؤن منصوبہ مزدوروں اور غريبوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوا ہے، يہ لوگ وائرس سے خوفزدہ نہيں بلکہ خوراک کی کمی سے خوفزدہ ہيں، خاص طور پر دوسرے شہروں اور نواحی علاقوں سے آنیوالے مزدوروں کی معاشی زندگی برباد ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں صرف 4 گھنٹوں کے نوٹس پر شروع کئے جانیوالے لاک ڈاؤن نے يوميہ اجرت والے کروڑوں مزدوروں کو بیروزگار کرديا، فيکٹرياں اور کاروبار بند ہوگئے ہيں، يہ لوگ نہ کرايہ ادا کرسکتے ہيں، نہ مناسب خوراک لے سکتے ہيں۔

رپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے يہ مزدور شديد گرمی ميں سيکڑوں ميل پيدل سفر کرتے رہے ہيں، اس دوران صرف مئی ميں 150 مزدور حادثات ميں جان گنوا بيٹھے، مودی حکومت کی نالائقيوں کے باعث اس وقت دو بڑے چيلنج درپيش ہيں، محکمہ صحت کا نظام ٹھيک کرنا ہے، تیزی سے بڑھتے کيسز پر قابو پانا ہے اور ساتھ ہی معاشی تباہی کا راستہ روکنا ہے۔

رپورٹ میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کا سارا زور اعلانات پر رہا ہے جبکہ انتظامی سطح پر بہت کم کام کيا گيا ہے، شہروں کی غريب آباديوں ميں کرونا تیزی سے پھيل رہا ہے، يہ لوگ سماجی فاصلے جیسی صورتحال برداشت نہيں کرسکتے، ثابت ہوگیا کہ مودی کا ہندوستان صرف امیروں کیلئے ہے، آج کاسٹ سسٹم واضح ہوگیا، کس طرح چھوٹی کاسٹ، اقلیتوں کو مہلک بیماری میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, BELGUIM, EUROPE, LOCKDOWN, BRITAIN, SWITZERLAND, NETHERLANDS, INDIA
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube