Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹوئٹر کیخلاف ٹوئٹ

SAMAA | - Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے۔ اس کے ذریعے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ پر وارننگ لیبل لگانے پر ٹوئٹر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر کے ذریعے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہوتی ہے۔

امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے، اور وہ صدر ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ کے اداروں نام لے کر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ووٹنگ سے متعلق ایک ٹوئٹ پر ٹوئٹر نے فیکٹ چیک وارننگ کا لیبل لگایا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فیکٹ چیک ( حقائق کی جانچ) کا لیبل ایسے ٹوئٹس پر لگایا جاتا ہے جن میں صارف نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی ہوں۔ اس سے قبل ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ غلط اور گمراہ کُن معلومات والے پیغامات پر وارننگ لیبل لگانے کا دائرہ بڑھائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube