Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب کا مرحلہ وار کرفیو ختم کرنیکا اعلان

SAMAA | - Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سعودی حکومت نے ملک بھر سے مرحلہ وار کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا، تاہم مکہ مکرمہ یہ پابندی برقرار رہے گی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں حکام نے31 مئی کے بعد مساجدکو کھولنے اور سرکاری و نجی دفاتر میں کام کاج کی اجازت دینے کے علاوہ 21 جون کے بعد سے مکہ کو چھوڑ کر پورے ملک سے کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی صورت حال کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں نرمی اور سختی کا فیصلہ ہوگا۔

سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے موقع پر 24 گھنٹوں کے لیے ملکی سطح پر جو کرفیو نافذ کیا گیا تھا اس کے اوقات میں کمی کی جائیگی اور 21 جون کے بعد سے مکہ کے علاوہ پورے ملک سے کرفیو کو ہٹا لیا جائے گا۔

حکام نے 31 مئی سے مساجد کو نمازیوں کے لیے کھولنے اور اندرون سفر پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جون کے پہلے ہفتے سے سرکاری و نجی دفاتر میں کام کاج کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقدس ترین شہر مکّہ میں 21 جون کے بعد بھی دوپہر3 بجے کے بعد سے صبح 6 بجے تک کرفیو جاری رہیگا۔ اس دوران بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بدستور معطل رہے گا، جب کہ اندرون ملک فلائٹ بھی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔

ہوٹل اور کیفے اور دوسرے نجی شعبے کو بھی کام کرنے کی اجازت ہو گی، مساجد میں حفاظتی تدابیر کی پابندی لازمی ہوگی۔ مسجد الحرام میں جمعہ اور باجماعت نمازیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہیں گی تاہم عمرہ اور مسجد نبوی میں زیارت کی عارضی معطلی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب میں کئی بار مختلف اوقات میں کرفیو نافذ کیا گیا تاہم عید کے موقع پر 23 مئی سے 27 مئی کے دوران حکام نے پورے ملک میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا تھا۔ 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube