Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکا سے زیادہ اموات

SAMAA | - Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2020 | Last Updated: 5 months ago

برازیل میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے 703 اور امریکا میں 617 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح کئی ہفتوں کے بعد پہلی بار کسی ملک میں امریکا سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برازیل مریضوں کی تعداد میں بھی امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق پیر کو دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 50 ہزار اور اموات کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ امریکا میں کیسز 17 لاکھ سے بڑھ گئے جب کہ اموات لگ بھگ ایک لاکھ تھیں۔

24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں 386، میکسیکو میں 215، بھارت میں 148، برطانیہ میں 121 اور کینیڈا میں 114 مریض چل بسے۔ روس، اٹلی اور ایکویڈور میں 90 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اتوار کو چھٹی کی وجہ سے پیر کو رپورٹنگ کم ہوتی ہے اس لیے خدشہ ہے کہ کیسز اور اموات کی تعداد بعد میں بڑھے گی۔

برازیل میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار، روس میں 3 لاکھ 53 ہزار، اسپین میں 2 لاکھ 82 ہزار، برطانیہ میں 2 لاکھ 61 ہزار اور اٹلی میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ان کے علاوہ جن ملکوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں ان میں فرانس، جرمنی، ترکی، بھارت، ایران اور پرو شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube