Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت: شوہر نے بیوی کو کوبرا سانپ سے کٹواکر مروادیا

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی شہری نے اپنی بیوی کوبرا سانپ کے ذریعے مروادیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی کو مروانے کیلئے پہلی بار وائپر (سانپ) کا استعمال کیا تاہم ناکامی کے بعد اس نے بیوی کے کمرے میں کوبرا سانپ چھوڑ دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ سورج نامی شخص کے فون ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے سنپیرے سے رابطہ کیا اور انٹرنیٹ پر سانپ کی ویڈیوز بھی دیکھی تھیں۔

پولیس اہلکار اشوک کمار نے اے ایف پی کو بتایا کہ مارچ میں ملزم کی بیوی کو وائپر نے کاٹا تھا، جسے دو ماہ تک اسپتال میں رہنا پڑا۔ رواں ماہ ایک بار پھر سورج نے سنپیرے سے کوبرا سانپ حاصل کیا اور اپنے والدین کے گھر پر مقیم بیوی پر سانپ پھینک دیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں سورج کا کہنا ہے کہ وہ پوری رات بیوی کے کمرے میں ہی رہا، صبح ہونے پر جب وہ اپنے معمول کے مطابق کام پر جارہا تھا تو ساس کی چیخوں نے اسے چونکا دیا، وہ اتھرا کو لے کر اسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ مر چکی ہے۔

اتھرا کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت شبہ ہوا جب سورج نے اپنی بیوی کے انتقال کے چند روز بعد ہی اس کی جائیداد پر حق جتانا شروع کردیا۔ خاتون ایک متمول گھرانے سے تعلق رکھتی تھی تاہم نجی بینک میں کام کرنیوالے سورج کے حالات اچھے نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے بھاری جہیز دیا گیا، جس میں 100 سونے کے سکے، نئی کار اور 5 لاکھ روپے (تقریباً 20 ہزار ڈالر) نقد شامل ہیں۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سورج کو اس بات کا خوف تھا کہ طلاق کی صورت میں اتھرا جہیز کی رقم کا مطالبہ کرے گی، یہی وجہ سے تھی اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سورج کو کوبرا سانپ فراہم کرنے والا سنپیرے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
INDIA, KERALA, COBRA, SNAKE, VIPER, HUSBAND, WIFE, MURDER
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube