Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

کراچی طیارہ حادثہ: برطانوی شاہی خاندان کا افسوس

SAMAA | - Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

برطانوی شاہی خاندان نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضائع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور غم کا اظہار کیا ہے۔

شاہی خاندان کے ترجمان کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزاد فلپ کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر انتہائی دکھی ہیں۔

ترجمان کے مطابق شاہی خاندان نے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں اور ان کے دوست احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 22 مئی جمعہ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایر لائن کے طیارے کے حادثے میں مسافروں اور عملے سمیت 99 افراد شہید ہوئے تھے۔ طیارے میں 5 فوجی، معروف سینیر صحافی انصار نقوی، ماڈل زارا عابد بھی سوار تھے۔ حادثے میں 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube