Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

ویڈیو: مسجد الحرام میں نماز عید الفطر کے مناظر

SAMAA | - Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

صرف مساجد کے اراکین کی شرکت

سعودی عرب سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

اس سال ہونے والی عید پر عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث خاص ہدایات اور ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام میں نماز عید الفطر کی ادائیگی کی گئی۔ پابندی کے باعث شہری نماز عید میں شریک نہیں ہوئے۔

صرف مسجد کے ارکان نے ہی احاطے میں نماز ادا کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی خوشحالی، کرونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت اور اس وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دوسری جانب مسجد نبویؐ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں مسجد کے اراکین نے ہی شرکت کی۔

قبل ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عوام اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات سے اُمید ہے کہ جلد ہی یہ وباء ٹل جائے گی اور مسلمان پہلے کی طرح جمعہ اور جماعت ادا کرسکیں گی

واضح رہے کہ جمعہ کی شام 22 مئی کو سعودی عرب سمیت دوسرے عرب ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ماہ صیام کے 30 روزے مکمل کیے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube