Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید الفطر ہوگی

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی۔

اردو نیوز نے سعودی پریس ایجنسی (واس) کے حوالے سے بتایا ہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید کے شعائر کو قائم کرنے کیلئے حرمین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید جانیے : سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار کو منائی جائیگی، میڈیا

ان کا کہنا ہے کہ حرمین کو وباء سے محفوظ رکھنے اور لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے نماز عید میں عوام الناس کی شرکت معطل رہے گی۔

انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی ذات سے اُمید ہے کہ جلد ہی یہ وباء ٹل جائے گی اور مسلمان پہلے کی طرح جمعہ اور جماعت ادا کرسکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور بنگلہ دیش میں عید پیر کو ہوگی

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت قطر، مصر، امارات اور کویت کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں جمعہ کو چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے باعث ہفتہ کو 30 واں روزہ تھا۔

میڈیا کے مطابق ماریطانیہ، سینیگال اور مالی میں ہفتہ کو عید الفطر منائی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SAUDI ARABIA, EID UL FITR, UAE, EGYPT, MAKKAH, MADINA, SHAH SALMAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube