Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

بھارت اور بنگلہ دیش میں عید پیر کو ہوگی

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر پیر 25 مئی کو منائی جائے گی، پڑوسی ملک سمیت خطے کے کسی بھی ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جامع مسجد دہلی کے امام احمد شاہ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، بھارت بھر کے مسلمان پیر 25 مئی کو عید الفطر منائیں گے۔

شاہی امام نے اپنے پیغام میں مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وباء کے باعث نماز عید اپنے گھروں میں ادا کریں۔

یہ پہلی بار ہے کہ بھارت میں عید کی نماز کے اجتماعات نہیں ہوسکیں گے، بھارتی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سیکریٹری مذہبی امور نور الاسلام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو بنگلہ دیش کے 64 اضلاع میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عید الفطر پیر 25 مئی کو ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
EID UL FITR, INDIA, BANGLADESH, RAMZAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube