Tuesday, December 1, 2020  | 14 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار کو منائی جائیگی، میڈیا

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

کرونا وائرس کے باعث مساجد میں اجتماعات پر پابندی ہے، مفتی اعظم سعودی عرب نے شہریوں سے عیدالفطر کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں جغرافیے اور موسمیات کے استاد پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا تھا کہ مکہ معظمہ میں چاند غروب آفتاب سے 10 منٹ قبل غروب ہوجائے گا، سورج اور چاند اگلے روز آٹھ بج کر 39 منٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، اس طرح سعودی عرب میں ماہ صیام 30 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SAUDI ARABIA, EID UL FITR, SHAWWAL, MOON, CRESCENT, RAMAZAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube