ہوم   > بین الاقوامی

سعودی صحافی جمال خاشقجی کےاہلِ خانہ نےانکےقاتلوں کومعاف کردیا

SAMAA | - Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2020 | Last Updated: 1 week ago

سعودی صحافی جمال أحمد خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے۔

صلاح خاشقجی نےایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ خاندان کے افراد نے والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا  فیصلہ ليلتہ القدر کی رات کيا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جس نے ان کے والد کو قتل کیا،اللہ انہيں معاف کرے اور اس کا اجر ہم اللہ سے طلب کرتے ہيں۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو2 اکتوبر2018 میں استنبول میں ترک سفارتخانے کے اندر قتل کیا گیا تھا۔

جمال خشوگی اپنی شادی سے متعلق دستاویزات لینے کیلئےوہاں گئے تھے، صحافی کے قتل کے اقدام کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات میں سرد مہری بھی رہی۔

چھ ماہ قبل سعودی صحافی جمال خاشقجی کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا اورسعودی عدالت نے 5 افراد کو سزائے موت سنادی۔پراسیکیوٹرکےمطابق جن 5 افراد کو سزائے موت سنائی گئی وہ قتل میں براہ راست شریک تھے جبکہ سابق شاہی مشیرسعود القحطانی اور احمدالاسیری سے بھی تحقیقات کی گئیں جنہیں الزام ثابت نہ ہوسکنے پربری کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube