ہوم   > بین الاقوامی

ایران کا عید کے بعد مقدس مقامات کھولنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

فوٹو: اے ایف پی

ایران نے عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران میں کرونا کیسز بڑھنے پر مارچ میں تمام مزارات اور مقدس مقامات کو بند کردیا گیا تھا۔ اب تک ایران میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 7249 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں مگر اس کے باوجود ایرانی صدر نے اعلان کیا ہے کہ عید کے بعد تمام مذہبی اور مقدس مقامات کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مقدس مقامات پر معیاری ضابطہ کار وضع کیا جائے گا اور زیارت کرنے والوں کو حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube