Tuesday, December 1, 2020  | 14 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

کھلونا عینک نے یمنی بچے کی تقدیر بدل دی

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago

یمن میں ایک بچے کی لوہے کی تاروں سے بنائی ٹیڑھی میڑھی عینک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی قسمت بدل گئی۔

سعودی نشریاتی ادارے العربیہ کےمطابق جنگ سے متاثرہ محمد نامی بچے نے تاروں سے ایک عینک بناکر آنکھوں پر لگائی۔ ایک مقامی صحافی اور فوٹو گرافر عبداللہ الجرادی نے محمد کی عینک کے ساتھ تصویر لی اور اس کی عینک کو آن لائن نیلامی کے لیے پیش کردیا۔

سوشک میڈیا پر تصویر وائرل ہوتے ہی بچے اور اس کے خاندان کے لیے عید کے کپڑوں اور تحائف کی بھرمار ہوگئی۔

اس کے ساتھ عینک آن لائن بولی میں ایک سعودی شہری نے 25 لاکھ یمنی ریال میں خرید لی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم چار ہزار ڈالر سے زیادی ہے۔

ٹوٹی پھوٹی عینک کے ذریعے اپنی زندگی بدلنے ولا بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ آج کل مشرقی یمن کی مآرب گورنری میں ایک پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube