Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

سمندری طوفان سے بھارت، بنگلہ دیش میں 16 ہلاک

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی۔ اب تک 16 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

طاقتور سمندری طوفان امفان گزشتہ روز بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرایا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

طوفان کے باعث مغربی بنگال میں ہزاروں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت اکھڑ گئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ طوفان کے باعث کلکتہ ایئرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ہوائی اڈے کا ایک حصہ پانی میں ڈوب گیا اور کئی جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

دوسری جانب بنگلادیش کے 3 ساحلی اضلاع میں بھی 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ کی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ پٹوا خالی میں کشتی ڈوبنے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ پیروج پور کے علاقے متھبیریا میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوئی۔

حکام کے مطابق ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ 35 افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube