Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

فلسطین نے امریکا، اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کردیے

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فلسطین نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

منگل کی شام فلسطینی قیادت کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ پی ایل او اور فلسطینی ریاست اب امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کے ساتھ طے پائے گئے کسی بھی معاہدے کی پابند نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض حکومت کی جانب سے فلسطینی اراضی کے حصوں کو اسرائیل میں ضم کیے جانے سے اوسلو معاہدہ منسوخ ہو چکا ہے۔ اب فلسطینی ریاست کی اراضی پر اسرائیل بطور قابض طاقت تمام تر نتائج کے ذمے دار ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی ریاست بین الاقوامی قانونی قرار دادوں اور متعلقہ عرب اور اسلامی فیصلوں کی پابند ہے۔ ہم دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین اسرائیل تنازع حل کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہیں۔

فلسطینی صدر نے امریکی امن منصوبے کو مسترد کر دینے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امن، بین الاقوامی قانون اور اس کی حیثیت کو بچانے کے لیے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube