Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

اغوا ہونے والا بچہ 32 سال بعد والدین کو مل گیا

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

چین میں اغوا کیا جانے والا بچہ 32 سال بعد جوان ہوکر والدین کو مل گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق 32 سال قبل 1988 میں ماؤ ین کو ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر 2 برس تھی۔ اغوا کیے جانے کے بعد اس لڑکے کو ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کردیا گیا تھا جس نے اس کی اپنی اولاد کی طرح پرورش کی۔

پولیس کو رواں سال اپریل میں مغوی کے حوالے سے کچھ اطلاعات موصول ہوئیں کہ چینی صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص 1988 میں ایک بچہ لے کر آیا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے مغوی کو بازیاب کیا اور تصدیق کی کہ اسی بچے کو ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس نے 32 سال قبل اغوا کیے جانے والے اس لڑکے کو اس کے حقیقی والدین تک پہنچانے کے لیے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی اور ڈی این اے کا سہارا لیا۔

پولیس کے مطابق مغوی کی بچپن کی تصاویر جمع کی گئیں اور والدین کی تلاش کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس سے مدد لی گئی جس کے بعد پولیس نے اس 34 سالہ مغوی کو اس کے والدین کے حوالے کیا۔

مغوی بیٹے سے تین دہائی بعد ملاقات کے دوران ماں باپ آبدیدہ ہوگئے۔ ماں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی تلاش کے لیے نوکری چھوڑی دی اور حکام کو ایک لاکھ سے زائد خطوط بھیجے جبکہ کئی مرتبہ متعدد ٹی وی چینلز پر اپنے بچے کی واپسی کے لیے اپیل بھی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube