Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

طالبان کے حملے میں7 افغان انٹیلی جنس اہلکار ہلاک

SAMAA | - Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

افغان طالبان نے این ڈی ایس کے دفتر پر بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 7 افغان انٹیلی جنس اہلکار جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی میں خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائڑکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے دفتر پر زورد دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکا ایک کار میں ہوا جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔ دھماکے میں 7 انٹیلی جنس اہلکار جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان نے کار بم دھماکے میں جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت نازک ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے افغان حکومت سے طالبان قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube