Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

اسرائیل میں چینی سفیر کی پراسرار موت

SAMAA | - Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو وائی تل ابیب میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

ستاون سالہ سفیر کو فروری میں چین نے اسرائیل میں سفیر مقرر کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ یوکرین میں چینی سفیر رہے۔ وہ شادی شدہ تھے اور ایک بیٹے کا باپ تھا لیکن ان کی بیوی اور بیٹا ابھی چین ہی میں ہیں۔

ڈو وائی تل ابیب سے 10 کلومیٹر شمال میں واقع ہرزلیہ میں ایک اپارٹمنٹ میں اکیلے رہ رہے تھے۔

اسرائیلی میڈیا نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مسٹر ڈو کی موت نیند کے دوران فطری وجوہ کی بنا پر ہوئی ہے مگر چینی حکام نے اچانک وفات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی سفیر کی موت امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دو دن بعد ہوئی۔ مائیک پومپیو نے اسرائیل میں چینی سرمایہ کاری اور کرونا وائرس سے متعلق چین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر متوفی وزیر نے مذمت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube