Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

افغانستان ميں بھارت کا کوئی کردارقبول نہيں،افغان طالبان

SAMAA | - Posted: May 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

افغان طالبان نےبھارت کوخبردار کیا ہے کہ افغانستان ميں منفی کردار ادا کرنے سے باز آ جاؤ اور افغانستان کے غداروں کی حمايت ترک کر دو۔طالبان ترجمان عباس استانکزئی نے واضح کر ديا کہ افغانستان ميں بھارت کا کوئی کردارقبول نہيں، نئی دلی نے ہميشہ افغانستان ميں تخريبی کردار ادا کيا۔

افغان طالبان کی مذاکراتی ٹيم کے سربراہ عباس استانکزئی نے ويب سائٹ عزم کوانٹرويو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان ميں بھارت کے منفی کردار کو بے نقاب کرديا۔ انھوں نے کہا کہ نئی دلی حکومت نے افغانستان ميں ہميشہ تخريبی کردار ادا کيا اور ہميشہ افغانستان کے غداروں کی حمايت کی، بھارت کوان سرگرميوں سے باز آنا ہوگا۔

واضح رہے کہ طالبان کا يہ بيان امريکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خليل زاد کے بيان کا ردعمل ہے جس ميں انھوں نے بھارت پرزورديا تھا کہ اگر وہ افغانستان ميں امن چاہتا ہے تو طالبان سے مذاکرات کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube