Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

عیسائی مشنری کا جہاز انڈونیشیا میں گرکر تباہ

SAMAA | - Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

File Photo

انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کا طیارہ ایک جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کے زیر استعمال مال بردار طیارے نے اجناس اور دیگر اشیائے ضروریہ لیکر پاپوآ سے ضلع مامد کے لیے سینتانی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔

پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کیا مگر فوراً ہی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم کو طیارے کا ملبہ ایئرپورٹ کے نزدیک ایک جھیل سے مل گیا جس میں سے پائلٹ کی لاش نکال لی گئی۔ حکام کے مطابق 40 سالہ پائلٹ امریکی شہری ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

طیارے میں پائلٹ کے علاوہ کوئی مسافر موجود نہیں تھا لیکن کافی مقدار میں امدادی سامان موجود تھا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube