Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

دبئی، 63ہزار پاکستانیوں نے واپسی کیلئے رجسٹریشن کرالی

SAMAA | - Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2020 | Last Updated: 5 months ago

دبئی میں قیام پذیر 63 ہزار پاکستانیوں نے وطن واپسی کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے جن میں 5 ہزار کے لگ بھگ حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کراچکے ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

قونصل خانے کا کہنا کہ دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، 6 ہزار سے زائد افراد ’اسپیشل فلائٹس‘ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں جن میں متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ دیا گیا ہے۔

نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی بھی وطن واپسی کے متمنی ہیں۔  17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں جبکہ زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے جو فضائی سفر بند ہونے سے دبئی میں پھنس گئے ہیں۔

پاکستانی سفارتی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے ماہ سے اسپشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا جبکہ عیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube