Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

شارجہ میں بلند رہائشی عمارت میں آتشزدگی،کئی افراد زخمی

SAMAA | - Posted: May 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں بلند رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے رہائش پذیر کئی افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق اماراتی شہر شارجہ کے علاقے النہدہ میں قائم بلند و بالا رہائشی عمارت میں رات گئے آگ لگ گئی ۔ اس دوران عمارت میں رہائش پذیر کئی افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ عمارت 48 منزلہ ہے۔ آگ لگنے کے بعد ریسکیو اداروں نے اسے خالی کرالیا۔

ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر کسی حد تک قابو پالیا ہے۔ آگ لگنے کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے کیوں کہ آگ کا دھواں قریبی عمارتوں کے رہائشیوں کو بھی متاثر کر رہا تھا۔

رہائشی عمارت اباکو ٹاور دبئی کا شمار یو اے ای کی بلند ترین عمارتوں میں ہوتا ہے۔ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والا المونینم آگ لگنے کی وجہ بنا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube