Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

سال کےآخرتک کروناویکسین تیار کرلیں گے،ٹرمپ کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: May 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سال کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلے گا۔

اتوار کے روز واشنگٹن کے لنکن میموریال ہال میں معروف امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اس سال کے آخر تک کرونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کر لے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت اعتماد اور یقین ہے کہ اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی، جب کہ ستمبر میں اسکول اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ سے کھولنے پر زور دوں گا۔

اپنے انٹرویو میں چین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے دوبارہ اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ چین کے شہر ووہان سے کرونا وائرس پھیلا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے چین سے غلطی ہوئی ہے، انہوں نے اسے چھپانے کی کوشش کی تاہم ایسا نہ ہوسکا اور ووہان کی لیبارٹری سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ووہان کی تجربہ گاہ سے کرونا وائرس نکلنے کے شواہد ہیں۔ چین نے بہت تاخیر سے وائرس پھیلنے کی اطلاع دنیا کو دی تھی۔ اگر وہ پہلے باخبر کر دیتا تو اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں نہ ہو تیں۔ اس نے عالمی ادارہ صحت کو بھی اپنے اس مقصد کے لیے استعمال کیا۔ وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ یاد رکھنا چاہیے کہ چین کی دنیا کو انفیکٹ کرنے اور غیر معیاری تجربہ گاہوں کی تاریخ موجود ہے۔ دنیا کو یہ تجربہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔

پومپیو نے کہا کہ انہیں امریکی انٹیلی جینس کی اس تحقیق پر کوئی شک نہیں کہ یہ نہ انسان کا بنایا ہوا ہے اور نہ یہ جینیاتی طور تبدیل کیا گیا ہے۔ پچھلے ہفتے امریکی انٹیلی جینس کے حکام نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں تحقیق کر رہے ہیں کہ ابتدائی طور پر یہ وائرس کسی جنگلی جانور سے انسان کو لگا تھا یا یہ ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائیرا لوجی سے حادثاتی طور پر باہر آیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 47 ہزار اور اموات 68 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube