Wednesday, August 4, 2021  | 24 Zilhaj, 1442

وائٹ ہاؤس نےمودی کےبعدبھارتی صدرکوبھی انَ فالو کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2020 | Last Updated: 1 year ago

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد بھارتی صدر رام ناتھ کووند اور بھارتی حکومت کے اکاؤنٹس کو بھی ٹوئٹر پر ” اَن فالو ” کردیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر پر نریندرا مودی اور بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو اَن فالو کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکا میں بھارتی سفارت خانے اور بھارتی وزیر اعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بھی ان فالو کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس بھارت کے 19 سرکاری و غیر سرکاری ہینڈلز کو فالو کرتا تھا، اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے تمام ہینڈلز کو ان فالو کر دیا گیا ہے۔ بھارتی سفارت خانے، بھارتی صدر اور وزیراعظم کو ان فالو کرنے پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اپنی حکومت سے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے آن فالو کرنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس بات کا نوٹس لینا چاہیئے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان فالو کرنے کا اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا، جب کہ پاکستان میں متعدد مثبت پیشرفتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

سالانہ رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل پر امریکی کمیشن نے شدید تنقید کی اور بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے جانے پر شدید تنقید کی۔ رپورٹ میں امریکی کانگریس کو بھارت میں مذہبی آزادی کی صورت حال پر سماعت جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube